برطانوی خاتون نے ٹیکسی میں ہی بچے کو جنم دے دیا، اگلے دن کمپنی نے صفائی کا بل بھیج دیا

برطانوی خاتون نے ٹیکسی میں ہی بچے کو جنم دے دیا، اگلے دن کمپنی نے صفائی کا بل ...
برطانوی خاتون نے ٹیکسی میں ہی بچے کو جنم دے دیا، اگلے دن کمپنی نے صفائی کا بل بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی درد زہ میں مبتلا ہوئی اور اسے ٹیکسی میں ہسپتال کی طرف لیجایا جا رہا تھا جب ٹیکسی کی پچھلی سیٹ پر ہی اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہو گئی۔ ماں بننے کی اس خوشی کے اگلے دن ہی ٹیکسی سروس والوں نے ایسا کام کر ڈالا کہ وہ سوچ بھی نہ سکتی تھی۔ دی سن کے مطابق برطانوی قصبے سٹوک مینڈیول کی رہائشی اس 26سالہ لڑکی کا نام فرح کاکیندین ہے۔ وہ زچگی کے لیے ہی ہسپتال جا رہی تھی کہ 13میل کے اس سفر کے دوران ہی اسے دردہ زہ لاحق ہوا اور ٹیکسی میں ہی بچے کی پیدائش ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق فرح کی طرف سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ اگلے دن ٹیکسی سروس کی طرف سے اسے 90پاﺅنڈ کا ٹیکسی کی صفائی کا بل بھجوا دیا گیا۔ پوسٹ میں فرح لکھتی ہے کہ ”میں جانتی ہوں کہ ٹیکسی میں کافی گندگی ہو گئی تھی لیکن میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ ٹیکسی سروس مجھے اس گاڑی کی سروس کرانے کا بل بھجوا دیں گے۔ “