سیرین ایئر نے’فلائی جناح‘ کے میدان میں آتے ہی کرایوں میں کمی کر دی

سیرین ایئر نے’فلائی جناح‘ کے میدان میں آتے ہی کرایوں میں کمی کر دی
سیرین ایئر نے’فلائی جناح‘ کے میدان میں آتے ہی کرایوں میں کمی کر دی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی فضائی کمپنی سیرین ایئر نے نئی ایئرلائن ’فلائی جناح‘ کے میدان میں آتے ہی کرایوں میں کمی کر دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ فلائی جناح کی پہلی پرواز گزشتہ ہفتے اڑی، جس کے بعد ملک کی تمام فضائی کمپنیاں اپنے کسٹمرز کو کھونے سے بچنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہیں۔ ان میں سیرین ایئر پہلی کمپنی ہے جس کی طرف سے اپنی اندرون ملک پروازوں کے کرائے کم کیے گئے ہیں۔

سیرین ایئر کی طرف سے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ تمام روٹس پر کرایوں میں کمی کی ہے۔ فلائی جناح کی طرف سے کراچی سے اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے ٹکٹس کی قیمت 13ہزار 999رکھی گئی ہے۔ انہی روٹس پر سیرین ایئر کے ٹکٹس کی قیمت 18ہزار 900روپے ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرایوں میں کمی کے باوجود سیرین ایئر مقابلے کی تمام فضائی کمپنیوں سے مہنگی سروس ہے۔

مزید :

بزنس -