قاتلانہ حملہ، عمران خان تاحال آپریشن تھیٹر میں موجود، فواد چوہدری نے اہم اعلان کردیا

قاتلانہ حملہ، عمران خان تاحال آپریشن تھیٹر میں موجود، فواد چوہدری نے اہم ...
قاتلانہ حملہ، عمران خان تاحال آپریشن تھیٹر میں موجود، فواد چوہدری نے اہم اعلان کردیا
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملے کے بعد کل لاہور میں سینئر لیڈر شپ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا "عمران خان اس وقت آپریشن تھیٹر میں ہیں،  اللہ ان کی حفاظت کرے۔"

انہوں نے اعلان کیا کہ  کل پی ٹی آئی کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس لاہور میں طلب کیا گیا ہے، حقیقی آزادی مارچ جاری رہے گا اور جب تک عام انتخابات کا اعلان نہیں کیا جاتا عوام کے حقوق کی یہ تحریک جاری رہے گی۔

مزید :

قومی -