عمران خان پر قاتلانہ حملہ،   پنجاب اسمبلی کا خصوصی  اجلاس طلب

عمران خان پر قاتلانہ حملہ،   پنجاب اسمبلی کا خصوصی  اجلاس طلب
 عمران خان پر قاتلانہ حملہ،   پنجاب اسمبلی کا خصوصی  اجلاس طلب

  

لاہور (شہزاد ملک سے) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین  عمران خان پر قاتلانہ حملے  کے بعد  پنجاب اسمبلی کا خصوصی  اجلاس طلب کر لیا گیا ۔

 پنجاب اسمبلی کے رواں  (42 ویں) اجلاس کی آئندہ نشست  جمعہ  4 نومبر کو سہ پہر 3.00 بجے ہو گی۔  ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق  سپیکر محمدسبطین خان نے  قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997، کے قاعدہ 25 (بی) کے تحت حامل اختیارات بروئے کار لاتے ہوے پنجاب اسمبلی کی آئندہ نشست مذکورہ بالا وقت کیلئے مقرر کی ہے۔ قبلِ ازیں سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا مذکورہ اجلاس 16 نومبر 2022 ءتک کے لیے ملتوی کیا تھا۔

واضح رہے کہ  پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس کی یہ خصوصی نشست چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے  "حقیقی آزادی مارچ" پر قاتلانہ حملہ کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرنے کے لئےمقرر کی گئی ہے۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -