وزیر اعظم آزاد کشمیر کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت

وزیر اعظم آزاد کشمیر کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت
وزیر اعظم آزاد کشمیر کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہماری سیاست میں رواداری رہنی چاہیے، رواداری کسی بھی معاشرے کا حسن ہوتی ہے، ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا چاہیے، ایسا کام نہیں ہونا چاہیے تھا۔ وہ اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر ادا کرتے ہیں کہ عمران خان جو اس ملک کا اثاثہ ہیں، ان کی زندگی بچ گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ادارے  اس معاملے کی تہہ تک پہنچیں اور ملوث کرداروں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں۔