کپتان پر حملہ وزیر آباد میں ہوا ، ملزم کا اقبالی بیان تھانہ گجرات میں ریکارڈ ہوا ، پی ٹی آئی رہنما نے اہم نکتہ اٹھا دیا 

کپتان پر حملہ وزیر آباد میں ہوا ، ملزم کا اقبالی بیان تھانہ گجرات میں ریکارڈ ...
کپتان پر حملہ وزیر آباد میں ہوا ، ملزم کا اقبالی بیان تھانہ گجرات میں ریکارڈ ہوا ، پی ٹی آئی رہنما نے اہم نکتہ اٹھا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب نے کہا کہ جو آج اقبالی بیان آیا وہ جعلی ہے ، عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ  پر حملہ وزیر آباد کے قریب ہوا جبکہ ملزم کا اقبالی بیان تھانہ گجرات میں ریکارڈ کیا گیا۔

نجی ٹی وی " بول نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے شوزب کنول نے کہا کہ  فائرنگ کرنے والے ملزم اور اقبالی بیان دینے والے ملزم کے کپڑوں میں واضح فرق ہے ،  ہم جانتے ہیں  یہ ڈوریں کہیں اور سے ہل رہی ہیں، اب تو کھل کر نام بھی لے لیا گیا ، مقدمے کی بات بھی کی گئی ہے ۔ ہم اندھے اور بہرے نہیں۔ پوری دنیا کو  بات کی سمجھ آگئی ہے۔

کنول شوزب نے کہا کہ  دن دیہاڑے اگر آپ ہمارے لیڈر کو ٹارگٹ کر رہے ہیں تو اس کی کیا وجہ ہے ، صرف یہی کہ آپ نے الیکشن اور دھاندلی کر کے دیکھ  لی ، الیکشن کمشنر خرید کر دیکھ لیا، جب کچھ نہیں بن سکا تو وہی  گھسا پٹا سکرپٹ اٹھا کر لگا دیا کہ بندہ ہی ختم کر دو ، میں بتا دوں کہ عمران خان نظریے کا نام ہے ، ہماری آزادی کا نام ہے ، ایسے ہتھکنڈوں اور حرکات سے آپ ہمیں نہیں روک سکتے ۔

مزید :

قومی -