عمران خان پر قاتلانہ حملہ ، رانا ثناء اللہ کا پنجاب حکومت سے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ 

عمران خان پر قاتلانہ حملہ ، رانا ثناء اللہ کا پنجاب حکومت سے جے آئی ٹی تشکیل ...
عمران خان پر قاتلانہ حملہ ، رانا ثناء اللہ کا پنجاب حکومت سے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے  پر حکومت پنجاب سے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ  نے  وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ پنجاب حکومت عمران خان پر حملے  کی شفاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے ، وفاقی حکومت کا فیصلہ ہے کہ حکومت پنجاب سے کہا جائے کہ وہ سابق وزیر اعظم پر حملے کی تحقیقات کیلئے سینئر افسران پر مشتمل جے آئی ٹی بنائے ۔

رانا ثناء اللہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پنجاب کو یقین دلایا کہ تفتیش میں ہر طرح کی معاونت فراہم کی جائے گی ۔

وفاقی حکومت  واقعے کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل دینے کیلئے حکومت پنجاب کو مراسلہ ارسال کر چکی ہے ۔  مراسلے میں کہا گیا  ہےکہ  سینئر پولیس افسران اور خفیہ اداروں کے نمائندوں کو جے آئی ٹی میں شامل کیا جائے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو مراسلے ارسال کئے گئے ہیں ۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -