دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا اہم بیان

Nov 03, 2024 | 11:47 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کے پہلے نمبر پر کہا ہے کہ بھارت سے ملحقہ پاکستانی شہر ہواؤں کا رخ بدلنے سے متاثر ہیں،عوام احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کریں،بزرگ، بیمار اور بچے خاص طور پر احتیاط کریں،شہری ماسک لازمی پہنیں، گھروں سے بلاوجہ نہ نکلیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ بھارت میں فصلوں کی باقیادت جلانے سے آلودگی میں اضافہ ہوا، سموگ سے متعلق تازہ ترین صورتحال گرین ایپ پر جاری کی جارہی ہیں،محکمہ تحفظ ماحولیات میں قائم’’وار روم‘‘جنگی بنیادوں پر کام کررہا ہے،مانیٹرنگ اور کلین اپ آپریشن بھی مسلسل جاری ہے،ان کاکہناتھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہی ہیں،کسان فصلوں کی باقیات نہ جلائیں، خلاف ورزی پر گرفتار کیا جائے گا۔

مزیدخبریں