کراچی (ویب ڈیسک) گارڈن پولیس نے خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والے جعلی اہلکار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او گارڈن زبیر نواز نے بتایا کہ دوران اسنیپ چیکنگ ملزم کو روکا تو اس نے خود کو خفیہ ایجنسی کا اہلکار ظاہر کیا اور جب اس سے ادارے کا کارڈ اور دیگر تفصیلات مانگی گئیں تو وہ بہانے بنانے لگا۔
ملزم کی شناخت حنیف کے نام سے کی گئی جو کہ گارڈن ویسٹ کا رہائشی ہے تاہم پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا اور تسلی بخش جواب نہ دینے پر پولیس نے اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔