مانیٹری پالیسی کا اعلان کل ہوگا، شرح سود میں 2 فیصد تک کمی کا امکان

Nov 03, 2024 | 12:19 PM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا ،تجزیہ کاروں نے شرح سود میں 2 فیصد تک کمی کا امکان ظاہر کردیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر سٹیٹ بینک کی زیرصدارت 4 نومبر کو ہوگا، اجلاس میں ملک کی مائیکرو اور میکرو صورتحال کے ساتھ بین الاقوامی حالات کے جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد پالیسی ریٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ پر انے کے بعد شرح سود میں 2 فیصد تک کمی کا امکان ہے، اس وقت بنیادی شرح سود 17 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔

مزیدخبریں