بھارت سے آنے والی ہوا سے لاہور کی فضا ءانتہائی مضر صحت، ایئرکوالٹی انڈیکس ایک ہزار ہوگیا

بھارت سے آنے والی ہوا سے لاہور کی فضا ءانتہائی مضر صحت، ایئرکوالٹی انڈیکس ...
بھارت سے آنے والی ہوا سے لاہور کی فضا ءانتہائی مضر صحت، ایئرکوالٹی انڈیکس ایک ہزار ہوگیا
سورس: تصویر: نزاکت علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر رہا اور بھارت سے آنے والی ہوا سے شہر کی فضا ءانتہائی مضر صحت ہوگئی جب کہ ایئرکوالٹی انڈیکس آج بھی ایک ہزار سے زائد رہا۔

بھارت میں جلائی گئی فصلوں اور کچرے کا دھواں اور ہوا لاہور پہنچ گئے، پڑوسی ملک سے آنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے لاہور فضائی آلودگی انڈیکس میں پہلے نمبر پر رہا، بھارت کے 2 شہر دہلی اور کلکتہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

بھارتی شہروں جالندھر، لدھیانہ، چندی گڑھ، بھٹنڈہ، کرنال، گورداسپور، امرتسر اور اٹاری سے دھوئیں کے گہرے سیاہ بادل تیز ہواؤں اور مرغولوں کی شکل سے پاکستانی علاقوں میں آرہے ہیں۔

بھارت کی طرف سے چلنے والی ان ہواؤں سے سب سے زیادہ متاثر لاہور متاثر ہورہا ہے، صوبائی دارالحکومت میں سموگ کی صورت حال مزید پیچیدہ ہوگئی۔

وزیراطلاعات پنجاب مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لاہور اور بھارت سے ملحقہ پاکستانی شہر ہواؤں کی رفتار اور رخ بدلنے سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

مزید :

ماحولیات -