شاہ رخ خان نے ممبئی پولیس کو کھانا بھجوا دیا
ممبئی (ویب ڈیسک) گزشتہ روز 59 ویں سالگرہ کے موقع پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ممبئی میں رہائش گاہ منت کے باہر سیکیورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق شاہ رخ خان نے اظہارِ تشکر کے طور پر تمام پولیس اہلکاروں کے لیے کھانے کے ڈبے بھجوائے جو ہفتے کے آغاز سے لے کر رات گئے تک ان کے گھر کے باہر تعینات رہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکار کی ٹیم کو ان کے گھر ’منت ہاؤس‘ کے باہر ممبئی پولیس کے اہلکاروں کو کھانے اور ریفریشمنٹ کے کئی ڈبے دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے اور شاہ رخ خان کے اس اقدام پر مداحوں کی جانب سے ان کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار نے ہر سال کی طرح اس سال اپنی سالگرہ کا جشن بڑے پیمانے پر نہیں منایا۔