اداکارہ لائبہ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، تصاویر شیئر کردیں
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، اداکارہ نے تصاویر شیئر کردیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق لائبہ خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ سمیت مختلف مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
تصاویر شیئر کرتے ہوئے لائبہ خان نے کیپشن میں الحمد اللّٰہ لکھا، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کا عبایہ پہنے مسجد نبویﷺ کے صحن میں کھڑی ہیں۔
ایک ویڈیو میں اداکارہ کبوتروں کو دانہ ڈالتے ہوئے بھی نظر آرہی ہیں۔
لائبہ خان کی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور چند گھنٹوں میں ہی ان کی پوسٹ پر ڈیڑھ لاکھ کے قریب لائیکس مل چکے ہیں، جبکہ مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔