قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام 50 فیصد مکمل ہوگیا

Nov 03, 2024 | 04:54 PM

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا مجموعی طور پر تقریباً 50 فیصد کام مکمل ہو گیا۔سٹیڈیم کے انکلوژرز اور مین بلڈنگ کے فلورز کا کام تیز کردیا گیا ہے جبکہ مین اور آفس بلڈنگ کے فلورز تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں، مین بلڈنگ میں کرکٹ میوزیم اور سوونیئر شاپ بھی بنے گی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا اور منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔محسن نقوی نے پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی کی زیرِ صدارت ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں اجلاس ہوا جس میں ڈرائنگز کے ذریعے پراجیکٹ کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا۔محسن نقوی نے پارکنگ ایریا کو کشادہ رکھنے، مین بلڈنگ کے بیرونی آؤٹ لُک کو خوبصورت بنانے اور ایف ڈبلیو او اور متعلقہ حکام کو کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی اسٹیڈیم کی تکمیل کا چیلنج پورا کرنا ہے، یہ سٹیڈیم اب عالمی معیار کا بننے جا رہا ہے، کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کے لیے سہولتوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں