کراچی:ڈیفنس میں فٹ بال کوچ کو قتل کرنے والے انتہائی قریبی نکلے

کراچی:ڈیفنس میں فٹ بال کوچ کو قتل کرنے والے انتہائی قریبی نکلے
کراچی:ڈیفنس میں فٹ بال کوچ کو قتل کرنے والے انتہائی قریبی نکلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیفنس میں چند روز قبل کے ایم سی کے غنی الرحمان نامی فٹ بال کوچ کی لاش ملنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد اب اس کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

آج نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے لاش کو چھپانے کے مرتکب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ساجد امیر سدوزئی نے اس حوالے سے بتایا کہ مرکزی ملزم کا سراغ لگا لیا ہے، ملزمان کی شناخت سورة الرحمن، نواب خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان مقتول کے دوست تھے جنہوں نے لاش کو قتل کے اگلے روز تک چُھپا کر رکھا۔

ایس ایس پی ساجد امیر سدوزئی کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ 26 اکتوبر کو پیش آیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ کلفٹن میں درج ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔