خواجہ سرا ءکمیونٹی نے دوسرے"ہیجڑا فیسٹیول" کا اعلان کردیا

Nov 03, 2024 | 07:08 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں خواجہ سرا ءکمیونٹی نے دوسرے ہیجڑا فیسٹیول کا اعلان کردیا۔کراچی پریس کلب میں ڈاکٹرسارہ گل اوربندیا رعنا سمیت دیگر نے  پریس کانفرنس کی۔ ڈاکٹرسارہ گل کا کہنا تھاکہ رواں سال ہیجڑا فیسٹیول کی تھیم خواجہ سراؤں کی شناخت وجود ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہیجڑا فیسٹیول 9 نومبر کوکراچی فریئر ہال میں ہوگا اور رواں سال فیسٹیول کے آغاز سے پہلے ریلی نکالی جائے گی۔

بندیا رعنا کا کہنا تھاکہ فیسٹیول کے ذریعے ہم اپنے مطالبات بھی حکومت کے سامنے رکھیں گے، ملازمتوں میں خواجہ سراؤں کا کوٹہ ان کو دیاجائے۔

مزیدخبریں