کچے کے علاقے میں پہلی مرتبہ ڈرون کے ذریعے آپریشن، 9 ڈاکو ہلاک درجنوں زخمی

کچے کے علاقے میں پہلی مرتبہ ڈرون کے ذریعے آپریشن، 9 ڈاکو ہلاک درجنوں زخمی
کچے کے علاقے میں پہلی مرتبہ ڈرون کے ذریعے آپریشن، 9 ڈاکو ہلاک درجنوں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے ضلع شکارپور میں کچے کے علاقے میں پہلی مرتبہ ڈرون کے زریعے آپریشن کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شکارپور میں کچے کے ڈاکوؤں پر ڈرون سے حملہ کارگر ثابت ہوا۔ پانچ روز کے کامیاب آپریشن میں 9 ڈاکو ہلاک اور 45 زخمی ہو چکے ہیں۔کچے میں پولیس اور رینجرز کا ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ دریا میں پانی آجانے کے سبب کچے کے علاقوں میں بکتر بندگاڑیوں کی رسائی ممکن نہیں رہی تھی۔ جس کے بعد پہلی مرتبہ پولیس اور رینجرز نے ڈرون کی مدد سے کچے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔پولیس کے مطابق پہلی بار ڈاکوؤں میں خوف دیکھنے میں آیا ہے۔ ڈاکو اب آئی پی سی اور بکتر بند سے زیادہ ڈرون سے خوفزدہ ہیں۔مشترکہ آپریشن میں پولیس اور رینجرز نے کافی حد تک کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اور کئی ڈاکو مارے جا چکے ہیں۔ چند روز قبل ڈرون شیلنگ سے بدنام ڈاکو بیلوتیغانی بھی شدید زخمی ہوا تھا۔پولیس کے مطابق آپریشن اس طرع جاری رہا تو کچے میں ڈاکوؤں کا صفایا ہوجائے گا۔ اب کچے سے کلین سویپ کے بعد ہی باہر آئیں گے اور کچے کا علاقہ کلیئر کروالیں گے۔

مزید :

جرم و انصاف -