زمین سے ملنے والے20ڈالرنے شہری کی زندگی بدل دی

Nov 03, 2024 | 08:35 PM

نارتھ کیرولینا(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں زمین سے ملنے والی رقم نے شہری کی زندگی بدل دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں ایک شخص گھر کا سامان خریدنے کے دکان پر جا رہا تھا کہ پارکنگ ایریا سے ملے 20 ڈالرز کے نوٹ نے شہری کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا۔

اس شخص نے اس نوٹ سے لاٹری کا ٹکٹ خریدا اور 10 لاکھ ڈالرز (28 کروڑ پاکستانی روپے) روپے جیت گیا۔

رپورٹ کے مطابق وہ شخص لاٹری کے ٹکٹ کی بجائے کوئی دوسرا ٹکٹ خریدنا چاہتا تھا مگر وہ دکان میں موجود ہی نہیں تھا، لاٹری جیتنے کے بعد انہیں انعامی رقم دی گئی اور جیری ہکس نے پوری رقم ایک ساتھ لینے کا فیصلہ کیا۔

اسے ٹیکسوں کی رقم کاٹنے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار ڈالرز دیئے گئے جسے وہ اپنی فیملی پر خرچ کرنا چاہتے ہیں اور 56 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک مقامی ہوٹل میں جا کر وہاں جو کچھ موجود ہوگا وہ سب چیزیں کھائیں گے۔

مزیدخبریں