لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے جانب سے برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کیا گیا۔احتجاج میں شامل افراد نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کے لیے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ واپس دیا جائے۔
شرکا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کے لیے پی ٹی آئی کا چھینا گیا مینڈیٹ واپس دینا چاہیے۔
پی ٹی آئی کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالاجائے۔
ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ انتظار پنجوتھا کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے۔