سندھ غیر سندھیوں کے حوالے کر دیا گیا: شاہی سید

سندھ غیر سندھیوں کے حوالے کر دیا گیا: شاہی سید
سندھ غیر سندھیوں کے حوالے کر دیا گیا: شاہی سید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے سندھ کی لوکل باڈی آرڈیننس 2012ءپر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوکل باڈی آرڈیننس حکومت نے بحیثیت اتحادی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی اور انہیں آرڈیننس کی منظوری سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔پارلیمنٹ ہاﺅس میں سندھ لوکل باڈی آرڈیننس 2012ءپر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ سندھیوں کا ہے۔ سندھیوں کے نمائندہ ہونے کے دعویداروں نے لوکل باڈی آرڈیننس منظور کر کے صرف سندھیوں کی حق تلفی نہیں کی بلکہ سندھ کو غیر سندھیوں کے ہاتھ میں دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی ہونے کے ناطے ہمیں حکومت کے اس اقدام پر سخت اختلاف ہے کیونکہ حکومت نے بحیثیت اتحادی کے ہمیں اس معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا اور اپنی ذمہ داری پوری نہ کرنے کی وجہ سے ہمیں سندھ میں حکومت چھوڑنا پڑی۔ 

مزید : اسلام آباد