ریلوے نے پی ایس او کو ادائیگی کر دی

ریلوے نے پی ایس او کو ادائیگی کر دی
ریلوے نے پی ایس او کو ادائیگی کر دی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ریلوے نے پاکستان ریلوے سٹیٹ آئل کو سات کروڑبیس لاکھ روپے کے واجبات کی ادائیگی کر دی اوربحران سے نمٹنے کے لیے مزید پانچ لاکھ لیٹر ڈیزل بھی خرید لیا۔پاکستان ریلوے نے پی ایس او کو پہلے مرحلے میں دوکروڑ بیس لاکھ اور دوسرے مرحلے میں پانچ کروڑ روپے کے چیک دئیے جو کیش ہوگئے ہیں۔ دنیا نیوز کے مطابق ریلوے نے مسافر گاڑیوں کی ایندھن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پانچ لاکھ لیٹر ڈیزل بھی خرید لیا ہے ۔ ڈیزل دو روز میں کراچی سے ملتا ن اور لاہور پہنچے گا۔لاہور سے دوسری ٹرینوں کو بھی فیول کی سپلائی کی جائے گی۔دوسری جانب ریلوے حکام نے بحران سے بچنے کے لیے تمام ٹرینوں کو تین روز کے لیے مقامی طور پر ڈیزل خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔

مزید : بزنس