رحمان ملک ”پوچا“ لگانے صحافیوں کے کیمپ میں پہنچ گئے

رحمان ملک ”پوچا“ لگانے صحافیوں کے کیمپ میں پہنچ گئے
رحمان ملک ”پوچا“ لگانے صحافیوں کے کیمپ میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ صحافی عبدالحق بلوچ کے قتل کیخلاف جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گاجبکہ صحافیوں کیخلاف بنائے گئے مقدمات واپس ہو چکے ہیں۔اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں صحافیوں پر مقدمات کے خلاف احتجاج کرنے والے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ صحافی بھی پولیس کی طرح فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں۔ صحافی عبدالحق بلوچ کے قاتل کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کو 25 لاکھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف اس وقت گہری سازش کی جا رہی ہے، وکلائ، صحافیوں، اہم شخصیات کو منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے قانون کا بل لایا جانا چاہیے۔ میڈیا مالکان کو صحافیوں کے تحفظ کیلئے آگے آنا چاہیے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے عبدالحق بلوچ کے بیٹے کو ایف آئی اے میں نوکری دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -