دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے پنجاب اور برطانیہ میں معاہدہ

دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے پنجاب اور برطانیہ میں معاہدہ
دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے پنجاب اور برطانیہ میں معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لندن میں برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ سے ملاقات کی جس میں برطانیہ اور پنجاب حکومت کے مابین انسداد دہشت گردی دستاویزپر دستخط کیے گئے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ برطانیہ اور پنجاب حکومت کے مابین انسداد دہشت گردی کے حوالے سے اظہاردلچسپی کی دستاویز پر شہبازشریف اور ولیم ہیگ نے دستخط کئے۔اس موقع پر ممبرصوبائی اسمبلی کرنل (ر) شجاع خانزادہ‘ ہوم سیکرٹری اور چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیاتی بھی موجود تھے۔ دستاویز کے مطابق پنجاب میں پراسیکیوشن کے نظام میں مزید بہتری لانے اور تفتیش کے عمل کو تیزتر کرنے کے لئے برطانیہ کی طرف سے ماہرین تربیت فراہم کریں گے تاکہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔اسی طرح پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی کے شعبے کو مزید مستحکم بنانے اور لاہور میں پہلے سے موجود سٹیٹ آف دی آرٹ فرانزک سائنس لیبارٹری کی استعداد کار میں اضافے کے لئے اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔اس ضمن میں برطانوی حکومت کے ایکسپرٹ پنجاب پولیس کوپیشہ ورانہ ٹریننگ مہیا کریں گے۔

مزید :

لاہور -