بیوی کا طبیب ڈھونڈنے نکلا، موت مل گئی

بیوی کا طبیب ڈھونڈنے نکلا، موت مل گئی
بیوی کا طبیب ڈھونڈنے نکلا، موت مل گئی

  

لندن (بیورورپورٹ) سڑک کے راستے لاس ویگاس جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والے البرٹ شریٹین کی نعش مل گئی ہے۔ شمالی ایکلو کاﺅنٹی کے جنگلات سے شکاریوں کے ایک گروہ کو شریٹین کی نعش ملی جس کی شناخت جیب سے ملنے والے پرس میں موجود بزنس کارڈ سے کی گئی ۔ کاﺅنٹی کے شیرف ڈیپارٹمنٹ کے ڈینس جورنیگن کا کہنا تھا کہ شریٹین کی باقیات اس کے سفر کا آغاز کرنے کی جگہ سے 11کلو میٹر دور میریٹ ماﺅنٹین کے علاقے سے ملیں جنہیں کسی جنگلی جانور نے نقصان نہیں پہنچایا۔ شریٹین کی بیوی ریٹا 48دن نیواڈا کے جنگلات میں اپنی گاڑی میں ہی موجود رہی کہ اس دوران شکاریوں نے اسے تلاش کر لیا۔ جوڑے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ گزشتہ موسم بہار میںبرف اور درخت گرنے کی وجہ سے بند سڑک پر پھنس گئے تھے۔ اس دوران ریٹا زخمی ہو گئی اور شریٹین کسی کو مدد کیلئے بلانے کیلئے نکلا لیکن لاپتہ ہو گیا۔

مزید : بین الاقوامی