پاکستان خسارے میں چلنے والے اداروں پر رقم خرچ کرنے سے گریز کرے : ایشیائی ترقیاتی بنک

پاکستان خسارے میں چلنے والے اداروں پر رقم خرچ کرنے سے گریز کرے : ایشیائی ...
پاکستان خسارے میں چلنے والے اداروں پر رقم خرچ کرنے سے گریز کرے : ایشیائی ترقیاتی بنک

  

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان میں مہنگائی کی وجہ مرکزی بنک سے حکومتی قرضے قراردیتے ہوئے خبردار کیاہے کہ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں پر رقم خرچ کرنے سے گریز کریں ۔نجی چینل کے مطابق پاکستان میں توانائی کی قلت معاشی ترقی کو متاثر کررہی ہے ، ٹیکس آمد ن کو بڑھایاجائے جو کہ خطے میں کم ترین سطح پر ہے ۔ایشین ڈویلپمنٹ بنک نے اِس سال ملک میں معاشی ترقی کی شرح چار فیصد مقرر کی تھی جبکہ اِس سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح دس فیصد رہنے کی توقع ہے۔

مزید : بزنس