دوہر ی شہریت شہنازشیخ کوبھی لے ڈوبی ، رائے مجتبیٰ کھرل سے جواب طلب

دوہر ی شہریت شہنازشیخ کوبھی لے ڈوبی ، رائے مجتبیٰ کھرل سے جواب طلب
دوہر ی شہریت شہنازشیخ کوبھی لے ڈوبی ، رائے مجتبیٰ کھرل سے جواب طلب

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے دوہری شہریت کیس میں ق لیگ کی ایم این اے شہناز شیخ کی رکنیت معطل کردی جبکہ پیپلزپارٹی کے رائے مجتبیٰ کھرل سے جواب طلب کرلیاہے ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فل بنچ نے دوہری شہریت کیس کی سماعت کی ۔ آسٹریلیا کی شہریت رکھنے کے الزام کا سامنا کرنیوالی ق لیگ کی شہناز شیخ کی طرف سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ اِس کا مطلب ہے کہ رکن پارلیمنٹ کو اس کیس میں دلچسپی نہیں جس کے بعد عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے اُن کی پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی ۔ پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی رائے مجتبیٰ کھرل کی طرف سے اُن کے وکیل نے مزید مہلت کی استدعاکی۔عدالت نے کینیڈا کی شہریت کے الزام میں رائے مجتبیٰ اور شہناز شیخ سے تین روز میں جواب طلب کرلیاہے ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاکہ نوٹس کی باوجود شہناز شیخ اصالتاً یا وکالتاً پیش نہیں ہوئیں ۔

مزید : اسلام آباد