ایفیڈرین کوٹہ کیس: حنیف عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع

ایفیڈرین کوٹہ کیس: حنیف عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع
ایفیڈرین کوٹہ کیس: حنیف عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایفیڈین کوٹہ کیس میں ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے ۔ لاہورہائیکورٹ راولپنڈی کے جسٹس صغیر قادری اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی سماعت کی ۔دوران سماعت حنیف عباسی کے وکیل سردار اسحا ق نے موقف اختیار کیاکہ ایفیڈرین کا کوٹہ جہاں استعمال کیاگیاہے ، اُس کا ریکارڈ جمع کرادیاگیاہے اور وہ تفتیش میں تعاون پر بھی تیار ہے لہٰذا عدالت عبوری ضمانت میں توسیع کردے ۔ عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئے پندرہ اکتوبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔

مزید : راولپنڈی