راجہ ریاض نے وزیراعلیٰ پنجاب کی دوہری شہریت پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے وزیراعلیٰ پنجاب کی دوہری شہریت کی اطلاعات پر تحقیقات کا مطالبہ کردیاہے ۔ نجی چینل کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماءراجہ ریاض نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی دوہری شہریت کی اطلاعات ہیں جن کی الیکشن کمیشن تحقیقات کرے ۔اُنہوں نے کہاکہ اگر شہباز شریف دوہری شہریت رکھتے ہیں تو اُنہیں نااہل قراردیاجائے ۔