وقت بدل گیا، ذہنیت نہ بدلی، پنجاب حکومت نے گورنر ہاﺅس کا ”محاصرہ“ کر لیا، ن لیگ چوروں کو پناہ دیتی ہے: گورنر ہاﺅس

وقت بدل گیا، ذہنیت نہ بدلی، پنجاب حکومت نے گورنر ہاﺅس کا ”محاصرہ“ کر لیا، ن ...
وقت بدل گیا، ذہنیت نہ بدلی، پنجاب حکومت نے گورنر ہاﺅس کا ”محاصرہ“ کر لیا، ن لیگ چوروں کو پناہ دیتی ہے: گورنر ہاﺅس

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس نے اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق کی گرفتاری کیلئے گورنر ہاﺅس کا غیر محسوس محاصرہ کر لیا ہے اور بتایا ہے کہ توقیر صادق کی گورنر ہاﺅس میں موجودگی کی اطلاع ہے جسے باہر نکلتے ہی گرفتار کرنے کیلئے پولیس کو گورنر ہاﺅس کے اردگرد الرٹ کر کے نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے پنجاب کے وزیر قانون نے بتایا تھا کہ توقیر صادق کی گرفتاری کیلئے گورنر کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اگر ملزم توقیر صادق پولیس کے حوالے نہ کیا گیا تو پولیس کو گورنر ہاﺅس میں جا کر ملزم پکڑنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ دوسری جانب گورنر ہاﺅس کے ترجمان نے پنجاب حکومت کے الزام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوروں کو پناہ دینا ن لیگ کا کام ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ایک بار پھر 1989 جیسی محاذ آرائی شروع ہو گئی ہے۔

مزید : قومی