پاک افغان ڈی جی ملٹری آپریشنز کی ملاقات

پاک افغان ڈی جی ملٹری آپریشنز کی ملاقات
پاک افغان ڈی جی ملٹری آپریشنز کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ڈی جی ملٹری آپریشن سے افغان فوج کے ڈی جی ملٹری آپریشن نے ملاقات کی جس میں پاک افغان سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق ڈی جی ملٹری آپریشن پاک فوج نے ملاقات میں واضح کیا کہ افغان صوبے کنٹر اور نورستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں جہاں سے پاکستان پر حملے کئے جاتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان حکام کو دہشت گردوں کی پناہ گاہوں سے متعلق کئی بار اطلاع دی گئی ہے۔ افغانستان سے پاکستان میں اب تک 13 حملے ہو چکے ہیں اور پاکستان کی جانب سے صرف حملوں کی صورت میں جواب دیا جاتا ہے۔افغان فوجی وفد نے اسلام آباد میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ پاکستان نے افغان وفد کو یقین دلایا کہ سرحد پار سے حملے پر ہی جوابی کارروائی کی جاتی ہے افغان فورسز کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فوجی وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا میجرجنرل اشفاق ندیم نے پاکستانی وفد کی نمائندگی کی۔ افغان فوجی وفد کے دورہ پرپاک افغان سرحد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی آرٹلری کے گولے افغانستان میں گرنے پربھی بات چیت کی گئی۔ پاکستان کی جانب سے افغان وفد کو بتایا گیا کہ پاک فوج سرحد پارسے حملے پرہی جوابی کارروائی کرتی ہے جس میں پاک فوج افغان فورسز اورسویلین کو ہرگزنشانہ نہیں بناتی۔ دونوں وفود نےکنٹراورنورستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کامعاملہ بھی اٹھایا۔ پاک فوج نے افغان وفد کو بتایا کہ23اگست سے اب تک باجوڑ میں افغان حدود سے13حملے ہوچکے ہیں۔ دونوں ممالک نے ناخوشگوارواقعات سے بچنے کے لئے تعاون مزید موثر بنانے پراتفاق کیا۔

مزید :

راولپنڈی -