ملی یکجہتی کونسل”اتحادامت“کانفرنس منعقدکرے گی

ملی یکجہتی کونسل”اتحادامت“کانفرنس منعقدکرے گی
ملی یکجہتی کونسل”اتحادامت“کانفرنس منعقدکرے گی

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملی یکجہتی کونسل نے اسلام آ باد میں دو روزہ بین الاقوامی علماءو مشائخ کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کونسل کے سربراہ قاضی حسین احمد نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ اسلام آ باد میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ گیارہ اور بارہ نومبر کو کنونشن سنٹر میں منعقد کی جانے والی اس کانفرنس میں ملک بھر کے علماءو مشائخ کے علاوہ دنیا بھر کے علماءو مشائخ کو شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد اتحا د امت کے تصور کو اجاگر کرنا ہے۔ موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے۔در پیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے امت کو یکجا ہونا پڑے گا۔ قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سند ھ میں ملی یکجہتی کونسل کے پارٹی انتخابات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمد نے کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹیوں کا بھی اعلان کیا ۔

مزید : اسلام آباد