سمجھو اب پولیس کامحکمہ ”خالی“ہوگیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان نے جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کی تفتیش اور سزا کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ لاہور میں آر پی اوز کانفرنس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور جرائم کی وارداتوں میں ملوث پولیس اہلکاروں کے لیے محکمے میں کوئی جگہ نہیں۔محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کی شناخت اور کاروائی کے لیے ایڈیشنل آئی جی قلب عباس کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلی اسناد اور سرٹیفکیٹس پر محکمہ پولیس میں ملازمت کرنے والے اہلکاروں کو بہت جلد برخاست کردیا جائے گا۔ تبادلوں اور تعیناتیوں پر سیاسی اثرو رسوخ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔بہالپور میں پولیس کا اپنا ٹی وی چینل جلد کام شروع کر دے گا۔انہوں نے کہا سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور امریکی شہری وائن سٹائن کی رہائی کے لیے بھی پیش قدمی ہوئی ہے جو بہت جلد میڈیا کے ساتھ شئیر کی جائے گی۔