ہرقسم کی دہشت گردی قابلِ مذمت ہے:رحمان ملک

ہرقسم کی دہشت گردی قابلِ مذمت ہے:رحمان ملک
ہرقسم کی دہشت گردی قابلِ مذمت ہے:رحمان ملک

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرداخلہ رحمان ملک کی سربراہی میں ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ،ایڈینشل سیکرٹری داخلہ،ڈی جی ایف آئی اے اورقانون نافذ کرنےوالے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیرداخلہ نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج ،ایف سی اورپولیس کی کارکردگی کوسر اہا۔ انہوںنے کہاکہ خفیہ اداروں سمیت دیگرقانون نافذ کرنےوالے اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی چوکنا رہنے اوردشمن کے ناپاک ارادوں کوخاک میں ملانے کیلئے بہترین حکمت عملی کے تحت کوششیں جاری رہیں گی۔وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ پاکستان دہشتگرد کی تمام اقسام کی مذمت کرتا ہے اور دہشتگرد ی کے خاتمے کیلئے پاکستان انتہائی سنجیدہ ہے اورحکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک سے آل انڈیا بارایسوسی ایشن کے ایک نمائندہ وفد نے بھی چیئرمین اویش اگروالہ کی قیادت میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفد نے پاک بھارت ویزہ معاہد ہ کوسراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کے وزیرداخلہ کوبھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کی طرف سے بھارت کے دورے کی دعوت دی ہے ۔ رحمان کا دورہ دونوں ممالک کے د رمیان تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کرداراداکرے گا۔

مزید : اسلام آباد