آخر سمجھ آگئی۔۔۔پیٹرولیم کی قیمتوں کاہفتہ وار تعین ختم کرنے کی سفارش

آخر سمجھ آگئی۔۔۔پیٹرولیم کی قیمتوں کاہفتہ وار تعین ختم کرنے کی سفارش
آخر سمجھ آگئی۔۔۔پیٹرولیم کی قیمتوں کاہفتہ وار تعین ختم کرنے کی سفارش

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سنیٹر نسرین جلیل کی زیر صدرات سنیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہواجس میں بتایا گیا کہ ایف بی آر کو ہفتہ وار قیمتیں متعین کرنے سے سات ارب 70 کروڑ روپے کا نقصان ہوا اور گذشتہ ہفتے پٹرول کی 6روپے قیمت کم ہونے کی اطلاع پر پی ایس او نے اپنے جہاز روک لئے۔ حکام نے کمیٹی کو سفارش کی کہ قیمتوں کا تعین مہینے وار بنیاد پر واپس کیا جائے۔اجلاس میں بتایا گیا اس مہینے ٹیکس معافی کی دو سکیمیں شروع کی جائیں گی جس سے93ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔اس میں ایک سکیم میں40لاکھ افراد کو انکم ٹیکس دینے کے لئے کہا جائے گا اور 40ہزار روپے ٹیکس دینے پر انکا ایک کروڑ روپے کے اثاثہ جات کو کچھ نہیں کہاجائے گا۔ کمیٹی نے وزارت داخلے کے سکینر کیس اور ریلے کے انجن کے کیس کے لئے کمیٹی کے دونوں وزارت کے ساتھ مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔

مزید : بزنس