دودن بعدسوئس حکام کو خط کے مندرجات کا پتہ مل جائے گا:کھوسہ

دودن بعدسوئس حکام کو خط کے مندرجات کا پتہ مل جائے گا:کھوسہ
دودن بعدسوئس حکام کو خط کے مندرجات کا پتہ مل جائے گا:کھوسہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سوئس حکام کو خط میں وہی لکھا جائے گا جو ملک و قوم کے مفاد میں ہوگا۔ پیپلزپارٹی نے اس حوالے سے اپنا موقف تبدیل نہیں کیا۔یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ خط میں وفاق کے تحفظات اور عدلیہ کی تکریم دونوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کون سے مسودے پر مشتمل خط لکھا جائے گا دو دن بعد پتہ چل جائے گا۔ صدر کو پہلے بھی استثنی حاصل تھا اور اب بھی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اداروں میں تصادم کی خواہش رکھنے والے عناصر کو مایوسی ہوگی۔

مزید : لاہور