آئینی حدودمیں بلوچستان کے ہرسیاسی حل کی حمایت کریں گے:آرمی چیف

آئینی حدودمیں بلوچستان کے ہرسیاسی حل کی حمایت کریں گے:آرمی چیف
آئینی حدودمیں بلوچستان کے ہرسیاسی حل کی حمایت کریں گے:آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ وہ بلوچستان میں آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے سیاسی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے روس کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فوج بلوچستان میں سیاسی عمل کی حمایت کرتی ہے۔ واضع رہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب سپریم کورٹ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اختر مینگل کی جانب سے چھ نکات جمع کرائے جانے پر بلوچستان کا مسئلہ ابھر کر سامنے آیا ہے۔ بلوچ رہنما اختر مینگل اور طلال اکبر بگٹی اسلام آباد اور لاہور میں سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقات کر چکے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -