عمران خان کو ایڈوانچر کی اجازت نہیں دیں گے:مسعودکوثر

عمران خان کو ایڈوانچر کی اجازت نہیں دیں گے:مسعودکوثر
عمران خان کو ایڈوانچر کی اجازت نہیں دیں گے:مسعودکوثر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا ہ بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ عمران خان ہوا میں باتیں کرتے ہیں اور وزیرستان میں کسی قسم کے ایڈونچر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں بڑی مشکل سے امن قائم کیا ہے۔ عمران خان کو کسی بھی چیز کا پتہ نہیں ۔ وزیرستان میں کسی بھی قسم کا انتظام موجود نہیں اور عمران خان کہتے ہیں کہ وہ وہاں ایک لاکھ افراد کو لے کر جائیں گے ۔ عمران خان ہوا میں باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوئی ادارہ بھی یہ ذمہ داری لینے کو تیار نہیں کہ وہ اتنے بڑے جلسے کووزیرستان میں سیکیورٹی فراہم کر سکے اورعمران خان کو احساس ہونا چاہیے کہ ان کا یہ فیصلہ غلط ہے۔

مزید : اسلام آباد