بلوچستان کامسئلہ مصنوعی طریقے سے حل نہیں ہوگا:الطاف حسین

بلوچستان کامسئلہ مصنوعی طریقے سے حل نہیں ہوگا:الطاف حسین
بلوچستان کامسئلہ مصنوعی طریقے سے حل نہیں ہوگا:الطاف حسین

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ مصنوعی طریقے سے حل نہیں ہوگااور اس سلسلے میں ناراض بلوچ رہنماوں سے بات کرنا ہو گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم پاکستان کو لبرل، سیکولر اور پروگریسو ملک بنانا چاہتے تھے۔ ایم کیو ایم کو پانچ سال مل جائیں تو وہ پاکستان کو قائداعظم کے ویژن کے مطابق ریاست بنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ بلدیاتی نہیں بلکہ فرسودہ کمشنری نظام چاہتے ہیں جس میں لوگوں کو غلام بنایا جا سکے۔ آئندہ انتخابات میں کراچی سمیت سندھ بھر کے پختون ایم کیو ایم کو ووٹ دیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہریوں کی پریشانیوں کے پیش نظر کراچی میں احتجاج کے لیے ایک جگہ مخصوص کی جائے۔

مزید : کراچی