کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ اورساتھی اشتہاری ہوگئے

کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ اورساتھی اشتہاری ہوگئے
کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ اورساتھی اشتہاری ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مقامی عدالت نے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابالاڈلہ سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ لیاری اسلحہ سپلائی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں ہوئی۔ کارروائی کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ عزیر بلوچ ، بابا لاڈلہ اور دیگر ملزمان کو چیل چوک سمیت دیگر علاقوں میں تلاش کیا گیا لیکن ملزمان گرفت میں نہیں آئے جس پر عدالت نے عزیز بلوچ، بابا لاڈلہ اور دیگر ملزمان کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

مزید :

کراچی -