رچرڈوانرسپریم کورٹ کے جج مقرر

رچرڈوانرسپریم کورٹ کے جج مقرر
رچرڈوانرسپریم کورٹ کے جج مقرر

  

لندن (بیورورپورٹ) وزیراعظم سٹیفن ہارپر نے کوبیک کے جسٹس رچرڈ وانر کو سپریم کورٹ آف کینیڈا کا جج نامزد کر دیا ہے وزیراعظم کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ پینسٹھویں تقرری ہے ۔وانر نے 1980 سے بطور وکیل اس شعبے میں کام کا آغاز کیا۔ اس دوران وہ سپریم کورٹ ،کیوبیک کورٹ آف اپیل اور کیوبیک کی سپریئر کورٹ میں بھی پیش ہوتے رہے انہوں نے 2004 میں کیوبیک کی سپریئر کورٹ میں جج کی حیثیت سے کام شروع کیا ۔ وزیراعظم ہارپر کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس وارنر کی تقرری جامع طریقہ کار کی تکمیل کے بعد عمل میں آئی ہے واضح رہے جج کے انتخاب کا معاملہ انتہائی پیچیدہ ہے پہلے وفاقی وزیر خارجہ اور اٹارنی جنرل دیگر اعلی سطحی ماہرین اور عدلیہ کے ممبران کیساتھ مشاورت کرتے ہیں اورکوالیفائی کرنے والے ججز پر عوامی رائے بھی لی جاتی ہے جس کے بعد تین بڑی پارٹیوں کے پانچ ممبران پر مشتمل پینل اس فہرست کا معائنہ کرتا ہے اور تین امیدوار منتخب کئے جاتے ہیں اور یہ تین نام حتمی منظوری کیلئے بھیجی جاتی ہے وزیراعظم اور وزیر انصاف مشاورت کے بعد حتمی امیدوارکا انتخاب کرکے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی