دوعورتیں ”باتوں“میں ناکام۔۔۔

دوعورتیں ”باتوں“میں ناکام۔۔۔
دوعورتیں ”باتوں“میں ناکام۔۔۔

  

لندن (بیورورپورٹ) البرٹاکی وزیراعلی الیسن ریڈ فورڈ اور انکی برٹش کولمبیا کی ہم منصب کرسٹی کلارک کی ملاقات سود مند ثابت نہ ہو ہو سکی ،دونوں رہنما مغربی کنارے کی پائپ لائنزکے بارے میں خطرات اور اسکے فوائد پر ایک دوسرے کیساتھ کوئی اتفاق رائے کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں برٹش کولمبیا کی وزیراعلی کرسٹی کلارک نے بیس منٹ کی ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ ہم نے اس معاملے پر کوئی بڑی پیش رفت کی ہے ۔ہم اپنے پانچ اہم نکات پر بات کرنا چاہتے تھے جس کے تحت ہماری حکومت پائپ لائن منصوبے کی اجازت دے سکتی ہے ان میں سے تین شقیں ماحولیات کے بارے میں ہیں منصوبے کے دوبارہ جائزہ کے عمل کو کامیابی سے مکمل ہونا چاہیے۔ برٹش کولمبیا چاہتا ہے کہ منصوبہ قدیم قبائل سے کئے گئے معاہدوں کے مطابق ہو اس موقع پر البرٹا کی وزیراعلی الیسن ریڈ فورڈ نے کہا کہ انہیں کرسٹی کلارک کے ماحولیاتی مسائل بارے تمام خدشات سے اتفاق ہے اور وہ ان مسائل کو حل کرنے میں انکے ساتھ ہیں تاہم ہمارے درمیان پانچویں شق پر اتفاق نہیں ہو سکا جو معاشی مفادات سے متعلق ہے میں البرٹا سے تعلق رکھتی ہوں اور جب البرٹا کے وسائل کی آمدنی کی دوسرے علاقوں کے ساتھ تقسیم کی بات آتی ہے تو معاملات پیچیدہ ہوتے ہیں وسائل پر آمدنی کو مذاکرات کی میز پر نہیں لایا جا سکتا ہے وسائل پر آمدن یا ٹیکسز کی مد میںصوبے کی آمدن کو مذاکرات کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس