سگریٹ کے دھویں نے جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کرادی
لندن (بیورورپورٹ)امریکی ائیرلائن کے ایک طیارے کو زبردستی آئرلینڈ کے ائیر پورٹ پر اترنے پر مجبور کر دیا ۔طیار ہ شکاگو سے لند ن آرہا تھا۔مسافر کا موقف تھا کہ اسے پائلٹ کے کیبن سے سیگریٹ کا دھواں محسوس ہوا ہے اور اسے سیگریٹ کے دھویں سے الرجی ہے۔ ائیر پورٹ حکام نے اس مسافر کو طیارے سے اتار کر ہسپتال داخل کرا دیا جبکہ ائیر پورٹ حکام نے پائلٹ کے کیبن کو چیک کیا تو معلوم ہواکہ فلائٹ میں کسی نے سیگریٹ نہیں پیا تاہم سیگریٹ کی بدبو ضرور آ رہی تھی ۔