ترگت اوزل کی قبرکشائی

ترگت اوزل کی قبرکشائی
ترگت اوزل کی قبرکشائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن (بیورورپورٹ) ترکی کے سابق صدر ترگت اوزل کی وفات کے 19سال بعد قبر کشائی کی جا رہی ہے تاہم یہ تعین کیاجاسکے کہ انہیں زہر دیکر ہلاک تو نہیں کیا گیا ۔سابق مرحوم صدر کے عزیزو اقارب اور دوستوں نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر ترگت اوزل کو زہر دیکر ہلاک کیا گیا۔ ترگت اوزل ترکی کے آٹھویں صدر تھے اور وہ دل کا دورہ پڑے سے اپریل 1993میں انقرا کے ہسپتال میں انتقال کرگئے انہوں نے عراق پر امریکی حملے کے موقع پر امریکہ کا ساتھ دیاتھا ترکی کے صدر عبد اللہ گل نے سابق صدر کے عزیز واقارب کی درخواست پر انکی قبر کشائی کی حکم جون میں دیا تھا ۔