بلوچ بھی دوسرے لوگوں جتنا قومی خزانے کااحترام کرتے ہیں:چیف جسٹس

بلوچ بھی دوسرے لوگوں جتنا قومی خزانے کااحترام کرتے ہیں:چیف جسٹس
بلوچ بھی دوسرے لوگوں جتنا قومی خزانے کااحترام کرتے ہیں:چیف جسٹس

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ بلوچ بھی باقی لوگوں جتنی ہی پاکستان سے محبت اور قومی ترانے کا احترام کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بات غلط ہے کہ بلوچستان کے عوام قومی ترانہ نہیں سنتے درحقیقت بلوچستان میں گورننس مسائل اور حالات سے کچھ بدگمانیاں پیدا ہوئیں تاہم سپریم کورٹ بار نے بلوچستان کے مسائل اجاگر کئے۔چیف جسٹس نے کہا آئین ہی عدالت عظمیٰ کو بااختیار بناتا ہے مگرقانون کی حکمرانی پر کئی اطراف سے حملے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں ، جمہوری نظام کیلئے عدلیہ کو آزاد بنانا چاہئے۔ انتظامیہ کو فراہمی انصاف میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے اور ایسا نظام ہونا چاہئے جو قانون کی فراہمی کیلئے بیدار رہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ قانون کی حکمرانی یقینی بنانا چاہتی ہے، کسی کو بھی انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے کیونکہ عدالت کی مضبوطی تمام اداروں کی مضبوطی ہے

مزید : قومی