سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کل ہوگا

سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کل ہوگا


اسلام آباد(آن لائن) سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا حتمی اعلان کل ہفتہ کو کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 12 اکتوبر سے 19 اکتوبر کے دوران ملائیشیاء میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیاء میں ہونے والے سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا حتمی اعلان (کل) ہفتہ کو کیا جائے گا۔ سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ 12 اکتوبر سے 19 اکتوبر کو ملائیشیاء میں جوہر باہرو سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم کے حتمی اعلان کیلئے وفاقی دارالحکومت میں قائم نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں کیمپ جاری ہے جہاں پر ٹیم کا اعلان (آج) ہفتہ کو کیا جائے گا۔ قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل سلیکٹرز نے قومی ٹیم کی سلیکشن کیلئے ٹیم فٹنس اور میڈیکل کی بنیاد پر ٹیم میں کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا۔ قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل چیف سلیکٹر اصلاح الدین‘ ارشد علی چوہدری‘ خالد بشیر اور مصدق حسین شامل ہیں جبکہ ٹیم کا حتمی اعلان صدر ہاکی فیڈریشن کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی