سعید اجمل کے بغیر بھی پاکستانی ٹیم خطرناک ثابت ہو گی،ڈیرن لیمن

سعید اجمل کے بغیر بھی پاکستانی ٹیم خطرناک ثابت ہو گی،ڈیرن لیمن


دبئی ( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیمن نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم سعید اجمل کے بغیر بھی خطرناک حریف ثابت ہو گی۔ گرین شرٹس کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں زیر کر کے دورے کا شاندار طریقے سے آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سیریز کا آغاز 5 اکتوبر کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے ہو گا۔ سعید اجمل کے بغیر پاکستانی ٹیم کی یہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پہلی سیریز ہو گی۔ اپنے ایک بیان میں ڈیرن لیمن نے کہا کہ متحدہ کی کنڈیشنز پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے موزوں ہیں، اسلئے گرین شرٹس کو تمام سیریز میں شکست دینے کیلئے ٹیم کھلاڑیوں کو صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی، ہمیں یاد ہے کہ 2012ء میں متحدہ کے مقام پر ہی پاکستان نے اس وقت ٹیسٹ کی نمبر ایک ٹیم انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست فاش سے دوچار کیا تھا اسلئے ہمارے کھلاڑیوں کو بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہونا ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی