چائنا اوپن، سرینا ولیمز اور ماریا شرا پووا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

چائنا اوپن، سرینا ولیمز اور ماریا شرا پووا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

بیجنگ (سپورٹس ڈیسک) سرینا ولیمز اور ماریا شرا پووا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے چائنا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ سمانتھا سٹوسر، سیمونا ہالپ بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں۔ چین میں جاری ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے تیسرے راﺅنڈ میچ میں امریکن سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کی کھلاڑی لوسی سفارووا کو شکست دلچسپ مقابلے کے بعد 6-1، 1-6 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ تیسرے راﺅنڈ کے ایک اور میچ میں روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے سوریز کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسرے راﺅنڈ میں سیمونا ہالپ، سمانتھا سٹوسر، اینا ایوا نووچ، سوتیلانا کزنٹسوا اپنے اپنے میچز جیتنے میں کامیاب رہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...