ویسٹ انڈیز کی ٹیم آج بھارت اے کیخلاف وارم اپ میچ کھیلے گی

ویسٹ انڈیز کی ٹیم آج بھارت اے کیخلاف وارم اپ میچ کھیلے گی

سینٹ کٹس(این این آئی)ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم اکتوبر میں بھارت کا دورہ کرے گی جہاں وہ پانچ ون ڈے، واحد ٹی 20 اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ویسٹ انڈین ٹیم دورے کا آغاز (آج) 3 اکتوبر کو وارم اپ میچ سے کرےگی۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 8 اکتوبر کو نہرو سٹیڈیم، کوچی میں کھیلا جائےگا۔ دوسرا ون ڈے 11 اکتوبر کو دہلی، تیسرا 14 اکتوبر کو وشاکھاپٹم ، چوتھا 17 اکتوبر کو دھرم شالا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 20 اکتوبر کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ممالک کے مابین واحد ٹی 20 میچ 22 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک حیدرآباد، دوسرا 7 سے 11 نومبر تک بنگلور جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 15 سے 19 نومبر تک احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی