پریمیر فٹبال لیگ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ، دوسرا 12 اکتوبر سے شروع ہوگا

پریمیر فٹبال لیگ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ، دوسرا 12 اکتوبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد (این این آئی)11ویں پاکستان پریمئر فٹبال لیگ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا ۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ڈویلپمنٹ آفیسر محمد عرفان خان نیازی کے مطابق لیگ کا دوسرا مرحلہ 12اکتوبر سے شروع ہوگا ،لیگ کے میچز اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں کھیلے جا رہے ہیں جس میں ملک بھر سے 12ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چمپئن کے آر ایل، کراچی الیکٹرک، واپڈا، ایئر فورس، آرمی، پی آئی اے، مسلم کلب چمن، کے پی ٹی، نیشنل بینک آف پاکستان، چمن افغان ایف سی، پاکستان ریلوے اور بلوچ کلب کوئٹہ شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی