ایشین گیمز مینز کرکٹ،سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

ایشین گیمز مینز کرکٹ،سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

انچیون(اے پی پی)سترہویں ایشین گیمز مینز کرکٹ ایونٹ میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں۔ جنوبی کوریا میں جاری مینز کرکٹ ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں افغانستان کی ٹیم نے ہانگ کانگ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 8 وکٹوں سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ہانگ کانگ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 88 رنز بنائے، عرفان احمد نے 17 رنز بنائے، محمد نبی، نسیم براس اور کریم صدیق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، بارش کی وجہ سے افغانستان کو فتح کیلئے 15 اوورز میں 73 رنز کا ہدف ملا جو افغانستان نے 11.3 اوورز میں 2 وکٹوں پر پورا کیا۔ محمد شہزاد 41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے تھا لیکن میچ بارش کی نذر ہو گیا اور بہترین اوسط کی بناءپر سری لنکن ٹیم فائنل کھیلنے کی حقدار ٹھہری۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی